سوپور،بڈگام//منشیات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے،سوپور پولیس نے ایک منشیات فروش کو ہیروئن جیسا مادہ کے ساتھ گرفتار کیا۔ پولیس پوسٹ وترگام اور پولیس کمپونیٹ رفیع آباد نے علاقے ہادی پورہ میں مشترکہ ناکہ چیکنگ کے دوران ایک مشتبہ شخص کو روک کر تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 7گرام ہیروئن جیسا مادہ برآمد کیا گیا ۔ اس کی شناخت سجاد احمد لون ولد فاروق احمد لون ساکن لوری ہامہ رفیع آباد کے طور پر ہوئی ہے ۔ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن ڈنگھی وچہ نے ایف ائی آر زیر نمبر38/2022کو متعلقہ دفعات کے تحت اندرج کیا گیاہے۔ اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے ۔ اس دوران منشیات کے استعمال کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے بڈگام میں پولیس نے عدالت مجاز سے باضابطہ حراستی اتھارٹی کے احکامات حاصل کرنے کے بعد این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت2بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف مقدمہ درج کیا۔حراست میں لئے گئے افراد کی شناخت خالد حسین صوفی ولد غلام محمد صوفی ساکن اقبال آباد چرار شریف اورعامر احمد گنائی ولد خضر محمد گنائی ساکنہ پج محلہ چاڈورہ کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ مذکورہ افراد این ڈی پی ایس اور متعدد ایف آئی آر میں ملوث ہونے کے باوجود، ملزمان ضلع بڈگام کے مقامی نوجوانوں کو منشیات فراہم کرکے منشیات کے استعمال کو فروغ دینے میں ملوث ہیں۔بڈگام کے عام لوگوں نے منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی کاروائی کو سراہا۔کمیونٹی ممبران سے درخواست ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں کے بارے میں کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات فروشی میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔