سرینگر//جنوبی ضلع شوپیان کے کنی پورہ علاقے میں فوجیوں سے بھری سومو گاڑی کو حادثے پیش آنے کے نتیجے میں زخمیوں میں سے ایک اور فوجی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا جس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 3تک پہنچ گئی ہے جبکہ پانچ دیگر زخمی ہے ۔ دفاعی ترجمان سے ملی تفصیلات کے مطابق فوج کے 44آر آر کی ایک پارٹی سومو میں سوار تھی جس دوران کنی پورہ شوپیان کے نزدیک ڈرائیور گاڑی پر قابو کھو بیٹھا اور سومو گاڑی حادثے کی شکار ہوئی جس کے نتیجے میںگاڑی میں سوار آٹھ فوجی اہلکار زخمی ہو گئے ۔ دفاعی ترجمان کے مطابق زخمی فوجیوں کو علاج کیلئے پہلے ضلع اسپتال شوپیان پہنچایا گیا جہاں دو فوجیوں کی موت ہوئی جس کے بعد دیگر کو علاج کیلئے سرینگر کے فوجی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ شام دیر گئے اور ایک اور فوجی اہلکار کی موت ہوئی جس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعدا د 3تک پہنچ گئی ہے جبکہ دیگر زخمی فوجی اہلکاروں کا علاج جاری ہے ۔ ادھر دفاعی ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ بات پہلے پولیس نے واضح کر دی ہے کہ گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر حادثہ پیش آیا جبکہ علاقے میں پتھر بازی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ۔