سرینگر//ماحولیات کو آلودگی سے صاف رکھنے آس پاس کے ماحول کوصاف رکھنے کی لوگوں سے تلقین کرتے ہوئے صوبائی کمشنر نے کہاکہ ماحولیات اگر آلودگی سے پاک ہو تو بڑی تعداد میں سیاح سیروتفریح کے لئے وارد کشمیر ہونگے جسے لوگوں کی زندگی بدل جائیگی ۔ صوبائی کمشنر پی کے کولی نے اچھ بل کوکرناگ کادورہ کیاجہاں مختلف اسکولوں کی جانب سے ماحول کوصاف رکھنے اور ماحولیات کوآلودگی سے بچانے کے لئے ریلی کااہتمام کیاتھاریلی کوہری جھنڈی دکھانے کے بعد حاشے پرذررائع ابلاغ کے ساتھ گفتگو کے دوران صوبائی کمشنر نے کہاکہ ماحولیات کوآلودگی سے بچاناہم سب کافرض ہے جب ماحولیات آلودگی سے پاک ہوگا تو ملکی غیرملکی سیاحوں کی ایک بڑی تعداد وارد کشمیرہوگی جس سے لوگوں کی آمدانی میں اضافہ ہوگااور ان کی طرز زندگی بدل جائیگی۔ صوبائی کمشنر نے کہاکہ ہمیں اپنے آس پا س کے ماحول کوبھی صاف ستھرا رکھنا ہوگا تاکہ بیماریاں نہ پھوٹ پڑیں۔ صوبائی کمشنر نے طلاب کی جانب سے ماحولیات کوآلودگی سے بچانے او راپنے آس پا س کے ماحول کوصاف رکھنے کی کوشش کی سرہانہ کرتے ہوئے کہاکہ نئی نسل کے لئے ہم کیاچھوڑنے جارہے ہیں ہمیں ا سکااحساس کرناہوگا ۔صوبائی کمشنر نے کہاکہ چھ سو سال پہلے مغلوں نے اب باغات پارکوںکاقیام عمل میں لایااور آج اکیسوی صدی میں سیروتفریح کے حوالے سے ان پارکوںباغوںکواس لئے اہمیت حاصل ہے کہ انہیں بنانے او رسنوارنے میں نہ صرف کاری گری کااستعمال کیاگیابلکہ لوگوں نے بھی ان کی حفاظت کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ دی ۔صوبائی کمشنرنے کہاکہ ہم امیدکرتے ہے کہ نونہال بھی ان قدرت کے شہ کاروں کوتحفظ فراہم کرنے میں اپنارول ادا کرنے میں کوئی کسر باقی نہیںچھوڑ دینگے ۔