سری نگر//ایڈیشنل چیف سیکرٹری صحت و طبی تعلیم وویک بھرد واد نے آج یہان اِس کی 24 تاریخ کو منائے جانے ولے آئندہ قومی پنچایت راج دِن ( این پی آر ڈی ) کے اِنتظامات کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری زعی پیداوار نوین کمار چودھری ، پرنسپل سیکرٹری امورِ نوجوان و کھیل کود آلوک کمار ، کمشنر سیکرٹری آر ڈی ڈی مندیپ کور ،کمشنر سیکرٹری جنگلات سنجیو ورما ، کمشنر سیکرٹری سماجی بہبود شیتل نندا ، سیکرٹری قبائلی اورشاہد اقبال چودھری ، مشن ڈائریکٹر جے کے آر ایل ایم ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر اور مختلف محکموں کے کئی دیگر افسران نے شرکت کی۔کشمیر میں مقیم اَفسران نے سری نگر سے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے افسروں پر زور دیا کہوہ نمائش میں دکھائے جانے والے مواد اور سامان کا اِنتخاب بہت سمجھداری سے کریں ۔ اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ وہ دیہی بااختیار بنانیا ورتبدیلی کے موضوع پر مبنی ان تک ہی محدود رکھیں۔اُنہوں نے آر ڈی ڈی کے نوڈل ڈیپارٹمنٹ کو مشورہ دیا کہ وہ اِس تقریب کے دوران سٹال لگانے کے لئے ہر محکمہ کی درخواستوں کو پورا کرے۔کمشنر سیکرٹری آر ڈی ڈی نے میٹنگ کو اِس قومی کانفرنس کے خوش اسلوبی سے اِنعقاد کے لئے محکمہ کی جانب سے کئے گئے مختلف اقدامات کے بارے میں جانکاریدی ۔ اُنہوں نے انکشاف کیا کہ ہر محکمہ سے ضروریات کاپتہ لگایا جارہا ہے اور وہی اُنہیں فراہم کیا جائے گا۔اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہر سٹال کے لئے لاجسٹکس اور دیگر ضروریات کا کام ان محکموں کے ساتھ مل کر کیا جاتا ہے۔مختلف محکموں کی نمائندگی کرنے والے افسران نے ان سرگرمیوں اور کامیابیوں کے بارے میں معلومات دی جو وہ اس پر وقار کانفرنس کے دوران ظاہر کرنے جا رہے ہیں۔ ان سے کہا گیا کہ وہ اس ایونٹ کے لئے اپنے افراد اور مشینری کو تیار رکھیں اور اس قومی ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لئے بھرپور تیاری کریں۔یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ آئین( 73ویں ترمیم) ایکٹ 1992 24؍ اپریل 1993 ء سے لاگو ہوا تھا تمام ریاستوں اور یوٹیوں کے اتفاق رائے کے بعد 2010ء سے این پی آر ڈی 24؍ اپریل کو منایا جارہا ہے ۔ مرکزی وزارتِ پنچایتی راج کی طرف سے ہر برس اِس دِن یاد گاری تقریب کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔ اِس برس اس قومی تقریب کے جشن کے لئے جموںوکشمیر یوٹی کا اِنتخاب کیا گیا ہے کیوں کہ اس کی تنظیم نو نے اس پر 73ویں آئینی ترمیمی ایکٹ کے اطلاق کی راہ ہموار کردی ہے۔ کانفرنس سے کوئی اور نہیں بلکہ خود وزیر اعظم نریندر مودی خطاب کریں گے۔