سری نگر//کٹھوعہ اور جموں پولیس کی مشترکہ ٹیم نے ایک تلاشی کارروائی کے دوران سابق وزیر بابو سنگھ جو کہ حوالا منی کیس میں اپنی گرفتاری سے بچ رہے تھے، کو کٹھوعہ سے گرفتار کیا ۔ میڈیا رپورٹس میں بتایاگیاکہ پولیس کو پنجاب بارڈر کے قریب واقع علاقے میں اس کی موجودگی کی اطلاع ملی جس کے بعد مشترکہ ٹیموں نے آپریشن کیا اور مبینہ طور پر سابق وزیر بابو سنگھ گرفتار کر لیا۔سابق وزیر کو کٹھوعہ ضلع کے راج باغ پولیس چوکی میں زیر حراست رکھا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے،تاہم پولیس حکام نے ان کی گرفتاری پر خاموشی اختیار کی ہے۔ واضح رہے کہ جموں میں ایک شخص سے 6.90 لاکھ روپے سے زائد کی برآمدگی کے بعد وہ حوالا منی کیس میں مطلوب تھا۔64سالہ محمد شریف شاہ ، ساکن سید پورا لارنو، کوکرناگ (اننت ناگ) نے سابق وزیر بابو سنگھ کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا۔ اس کے علاوہ پولیس نے کئی افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں بھی لیا ہے۔پولیس کے ذرائع کے مطابق گرفتار کئے گئے افراد میں سے ایک نے سابق وزیربابو سنگھ کے مقام کا انکشاف کیا جس کے بعد کٹھوعہ اور جموں پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا