سری نگر//وادی کشمیر کے شوپیان میں ایک3سالہ بچہ اور ادھم پور میں2طالبات غرق آب ہو کر لقمہ اجل بن گئے ہیں ۔اس دورا ن جب ان کمسنوں کی لاشیں ان کے آبائی علاقوں میں پہنچائہی گئی تو یہاں کہرام مش گیا ہے ۔جنوبی کشمیر کے زینہ پورہ شوپیان میں ایک3سالہ بچہ ازان امتیاز ولد امتیاز احمد گنائی ندی میں ڈوب گیا ہے اس دوران اگر چہ مقامی لوگوں نے بچے کو وہاں سے نکال کر ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی ہے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ہے ۔ اس دوران جب بچے کی لاش واپس گھر پہنچائی گئی تو یہاں کہرام مش گیا ہے ۔ ادھر جموں و کشمیر کے ادھم پور ضلع میں دو نوجوان مبینہ طور پر ندی میں گر کر ڈوب گئیں۔سرکاری زرائع کے مطابق غرقاب سشما دیوی (عمر 14) اور پوجا دیوی (عمر 15) جمعرات کو کاگوٹے علاقے میں سکول سے واپسی کے دوران ندی میں گر گئیں۔لڑکیاں دریا کے گہرے کنارے میں پھسل گئیں اور بالآخر ڈوب گئیں۔حکام نے بتایا کہ ان کی لاشیں گاوں والوں نے برآمد کیں۔اس واقعے کی وجہ سے بچیوں کے آبائی علاقے میں کہرام مچ گیا ہے اور علاقہ ماتم کدے میں تبدیل ہوا ہے ۔