بانڈی پورہ//ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے آج زیڈ پی اِی او گریز کو مختلف سپورٹس کٹس دئیے تاکہ گریز کے مختلف سپورٹس کلبوں اور ایسو سی ایشنوں میں تقسیم کیا جاسکے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے 1.60 لاکھ مالیت کی سپورٹس کٹس حوالے کیں جن میں فٹ بال ، والی بال ، نیٹ ، یونیفارم ، شٹل کاکس ، ریکٹس ،کرکٹ بیٹس کے علاوہ کھیلوں کا دیگر سامان بھی شامل ہے۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ ضلعی اِنتظامیہ مختلف سکیموں کے تحت ضلع میں کھل بنیادی ڈھانچے کو ترقی دینے کی خواہاں ہے۔ڈاکٹر اویس احمد نے وادی گریز کے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اَپنی مجموعی ترقی کے لئے فرصت کا وقت کھیلوں کی سرگرمیوں میں گزاریں۔ اُنہوں نے کہا کہ لوگوں خصوصاً گریز کے نوجوانوں کو زیادہ جسمانی ورزش کرنے کی ضرورت ہے کیوں کہ وہ سردیوں میں گھر کے اَندر رہتے ہیں اور گرمیوں کا موسم ان کے لئے کھیل سرگرمیاں بڑھانے کا بہترین وقت ہے۔اِس موقعہ پر جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ امتیاز احمد، زیڈ پی اِی او گریز نذیر احمد ، اِنچارج سرگرمیاں بانڈی پورہ ناصر حسین ، اِنچارج سرگرمیاں گریز شاہ محمد ڈار اور ضلع کے دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔