سرینگر//اچھہ گام بڈگام میں بھکاری کے روپ میں جادوگر کی جانب سے رہائشی مکان لوٹنے کے معاملے کو حل کرتے ہوئے پولیس نے نقلی جا دو گر کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ۔ بڈگام پولیس نے ایک فرضی جادوگر جس نے بھکاری کا روپ دھار کر ضلع بڈگام کے اچھگا م علاقے میں ایک رہائشی مکان سے نقدی اور سونا لوٹ لیا تھا، کو پتلی باغ بڈگام سے گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق عبدالرشید بٹ ولد غلام محمد بٹ ساکن اچھگام بڈگام کی طرف سے ایک تحریری شکایت موصول ہوئی جس میں شکایت کی گئی کہ ایک شخص جادوگربھکاری کا روپ دھار کر ان کے گھر آیا اور جادو کے کچھ کرتب دکھانے کے بدلے چائے کے کپ کی درخواست کی۔ بعد ازاں اس نے نقدی اور سونا لے کر جادو کرنے کی پیشکش کی اور اسے لوٹ کر موقع سے فرار ہو گیا۔ اس واقعے کو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا اور عام لوگوں نے ایسے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔پولیس کا کہنا تھا کہ اطلاعات اور سوشل میڈیا رپورٹس پر تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے، قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 90/2022 پولیس اسٹیشن بڈگام میں درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کی گئی۔تفتیش کے دوران بڈگام پولیس نے عام لوگوں اور فیلڈ انٹیلی جنس کی مدد لی اور مختلف مقامات پر متعدد چھاپے مارے جس کے نتیجے میں مشتاق احمد شاہ ولد ثناء اللہ شاہ ساکنہ کانی گنڈ بیرواہ نامی ایک مشتبہ شخص کو پکڑا گیا جس نے مسلسل پوچھ گچھ پر اپنے ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔پولیس نے مذکورہ کے انکشاف پر چوڑیاں 02 نمبر،کمائی ایک جوڑی،.انگوٹھی عدد برآمد کرکے ضبط کی۔اس کیس کی تفتیش جاری ہے اور مزید بازیابیاں متوقع ہیں۔بڈگام پولیس عوام کا شکریہ ادا کرتی ہے کہ وہ ان کی حمایت کرتے ہیں اور ان سے درخواست کرتی ہے کہ وہ اجنبیوں سے نمٹنے کے دوران محتاط رہیں۔