سرینگر// سرینگر میں آٹو رکشا ڈرائیوروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ پچھلی سیٹ پر بیٹھے مسافر باہر سے صاف نظر آنے چاہئے۔جموں وکشمیر پولیس نے آٹو رکشا ڈرائیوروں کو ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پچھلی سیٹ پر بیٹھے مسافر باہر سے نظر آنا چاہئے اورا س کے لئے پچھلی سیٹ کو اس طرح ڈھکیں تاکہ باہر سے سب کچھ صاف صاف نظر آسکے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ آٹو رکشوں میں ڈھکی ہوئی سیٹ کا غلط کاموں کے لئے استعمال کیا جارہا ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے آٹو رکشا ڈرائیورز اس بات کو یقینی بنائیں کہ پچھلی سیٹ پر بیٹھا مسافر باہر سے صاف نظر آنا چاہئے۔