سرینگر //بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے چینی وزیر خارجہ وانگ بی کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہندوستان امید کرتا ہے کہ چین نئی دہلی کے سلسلے میں ایک آزادپالیسی پر عمل کرے گا اور اپنی پالیسیوں کو دوسرے ممالک سے متاثر نہیں ہونے دے گا۔ دونوں وزراء کے درمیان بات چیت کے بعد یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ انہوں نے یہ پیغام دیا کہ ہندوستان امید کرتا ہے کہ چین نئی دہلی کے سلسلے میں ایک آزاد پالیسی پر عمل کرے گا اور اپنی پالیسیوں کو دوسرے ممالک سے متاثر نہیں ہونے دے گا۔ سوال کے جواب میں کہا کہ وزیر وانگ یی نے او آئی سی (آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن) کانفرنس میں جو کچھ کہا اس کا معاملہ سامنے آیا؟ وزیر خارجہ نے جواب دیا ،ہاں، ایسا ہوا، میں نے اس کا حوالہ دیا، میں نے ان سے کہا کہ ہمیں یہ بیان قابل اعتراض کیوں لگا؟ یہ ایک موضوع تھا جس پر بحث ہوئی؟جے شنکر نے کہا،میں نے وزیر موصوف کو بتایا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ چین ہندوستان کے حوالے سے ایک آزاد پالیسی پر عمل کرے گا اور اپنی پالیسیوں کو دوسرے ممالک اور دیگر تعلقات سے متاثر ہونے کی اجازت نہیں دے گا۔جے شنکر نے کہا کہ چینی وزیر خارجہ نے دو طرفہ تعلقات کو معمول پر لانے کی خواہش کا اظہار کیا، لیکن انہوں نے بتایا کہ ہندوستان مستحکم اور متوقع تعلقات چاہتا ہے۔ اس دوران چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے دوطرفہ تعلقات کو معمول پر لانے کی خواہش کا اظہار کیا لیکن ساتھ ہی ساتھ ہمارے تعلقات کی وسیع اہمیت کا بھی ذکر کیا۔