سرینگر//بھارت میں صف اول کے یورپی برانڈرینالٹ(Renualt) نے آج جدید سہولیات سے لیس نئی KWID MY22کاربازاروں میں لانے کا اعلان کیا جس کی قیمت4لاکھ49ہزار روپے سے شروع ہوتی ہے۔سال2015میں شروع کی گئی رینالٹ کِوڈ(KWID)ڈیزائن، تخلیق اور جدیدیت کے ساتھ ایک بریک تھرو پراڈکٹ ثابت ہوا ہے ۔کشش ، تخلیق اور کم قیمت کے پیمانوںپر بنائی گئی کِوڈبھارت میں 4لاکھ سے زائدف صارفین کے ساتھ رینالٹ کیلئے ایک گیم چینجررہی ہے ۔کِوڈ کی کامیابی کو اور آگے بڑھانے کے اپنے وعدے کو پورا کرتے ہوئے نئی کِوڈ مائی22رینج نہ صرف کمپنی کے نعرے کو مزید تقویت دیتا ہے بلکہ صارفین کے پراڈکٹ اوربرانڈکے تئیں اعتمادکو مزید پختہ کرتا ہے۔مینول اور آٹومیٹک ٹرانسمشن کے انتخاب کے ساتھ0.8ایل اور1.0ایل ایس سی ای دونوں پاورٹرینز دستیاب رکھی گئی ہیں۔کِوڈ مائی22نئی اورپر کشش بیرونی اور اندرونی خصوصیات کے ساتھ ساتھ دلکش رنگوں کے ساتھ کلائمبر رینج تیار کی گئی ہے۔اس کی خوبصورتی کو مزچار چاند لگاتے ہوئے کِوڈ مائی22کلائمبر رینج رنگوں کے نئے متبادل جیسے کہ میٹل مسٹرڈ اورسیاہ رنگ کی چھت کے ساتھ آئس کُول وائٹ کے علاوہ نئے’’ڈیول ٹُون فلیکس وہیلز‘‘ کے ساتھ بھی دستیاب ہے۔کِوڈ کی کامیابی کو مزید تقویت دیتے ہوئے 0.8Lاور1.0L MTپاور ٹرین زمروں میں نئیRXL(O) ویرینٹ متعارف کرائی گئی ہے۔رینالٹ کِوڈنہ صرف موجودہ دور میں بھارتی مارکیٹ میں درکار تمام حفاظتی ضروریات سے لیس ہے بلکہ کار میں سوار مسافروں اور راہگیروں کی حفاظت کو بھی یقینی بناتی ہے ۔اس میں ڈیول فرنٹ ائر بیگس، اے بی ایس اور ای بی ڈی ، سیٹ بیلٹ ریمائنڈر، اُوور سپیڈ الرٹ،ریورس پارکنگ سینسراور ڈرائیور سائیڈ پائیرو سمیت حفاظت کے کئی فعال اور غیر فعال انتظامات کئے گئے ہیں۔کِوڈ مائی22کی تمام اقسام میں پری ٹینشنر اور لوڈ لمیٹر کی سہولیات بھی دستیاب ہیں۔نئی مائی22رینج معیاری فیچر کے تحتبیلٹ پائرو ٹیک اور لوڈ لمیٹر سے بھی لیس ہے۔رینالٹ کِوڈ ایس یو وی ڈیزائن لینگویج ، ہائی گرائونڈ کلیرنس، بہترین سہولیات اور کم قیمت کی بناء پر بھارت میں ایک بار پھراپنے داخلے کا اعادہ کررہی ہے ،جوکہ 98فیصد مقامی سطح پرہی ممکن بنتا ہے اور یہ ’میک اِن انڈیا‘ کے اقدام کی صحیح معنوں میں عکاسی کرتا ہے۔اس میںاینڈرائڈ آٹو، ویڈیو پلے بیک اور آواز پہچاننے کی سہولیات کے ساتھ اول درجے کا Binchٹچ اسکرین MediaNAVنصب ہے جو کہ انفوٹیمنٹ کو اگلے درجے تک لیجاتا ہے اور ڈرائیور کو گاڑی چلاتے ہوئے انتہائی آسانی کے ساتھ تمام چیزوں کو کنٹرول کرنے کی آزادی مل جاتی ہے۔سیلور سٹریک ایل ای ڈی ڈی آر ایلز کار کو ایک الگ ہی انداز سے پر اثر بناتی ہیں۔مسافروں کو آرام دہ بنانیکیلئے بجلی پر چلنے والے او آر وی ایم کے ساتھ بہترین قسم کا ریورس پارکنگ کیمرہ رہنما خطوط کے ساتھ نصب ہے جو کہ کم جگہ پر گاڑی پارک کرنے میں مدد فراہم کرتا ہیے۔اے آر اے آئی ٹیسٹنگ سرٹیفکیشن کے مطابق کِوڈ0.8ایل 22.25کلومیٹر فی لیٹر کے حساب سے ایندھن خرچ کرتی ہے جو کہ اس زمرے میں سب سے بہتر ہے۔رینالٹ کِوڈ پر 35پیسے فی کلو میٹر کا خرچہ آتا ہے اور یہ دو سال یا50ہزار کلومیٹر کی ویرنٹی کے ساتھ دستیاب ہے جس میں ایزی کئیر پیکیج کے تحت 5سال تک کا اضافہ کیا جاسکتا ہے تاکہ کار پر ہونے والے خرچہ جات کا خیال رکھا جاسکے۔ویرنٹی کے ساتھ بغیر کسی خرچے کے چوبیس گھنٹے روڈ سائیڈ اسسٹنس(RSA) کی سہولیت بھی دستیاب ہے۔