جموں//ایڈیشنل چیف سیکرٹری مالیات اتل ڈولو نے آج اس بات کا اعادہ کیا کہ نئی ایکسائیز پالیسی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ صرف ایک ہی وینڈ کو بولی لگانے والے کے ذریعہ محفوظ کیا جائے جس کی اہلیت صرف جموں و کشمیر کے ڈومسائل تک محدود ہے ۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے یہاں ایکسائیز ٹیکسیشن کمپلیکس میں ’’ ایکسائیز پالیسی 2022-23 ‘‘ کا اعلان کرتے ہوئے کیا ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے مزید کہا کہ اعلان کردہ پالیسی شراب کے استعمال اور منشیات کے استعمال کے مضر اثرات کے بارے میں زیادہ سماجی شعور اور بیداری لائے گی ۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ صارفین کو معیاری شراب دستیاب کرنے کے ساتھ ساتھ یہ پالیسی صارفین کی صحت کے تحفظ کیلئے اعلیٰ سے کم الکوحل والے مشروبات کی طرف منتقلی کی حوصلہ افزائی کرے گی ۔ اس بات کو یقینی بنانے کیلئے تبدیلیوں کے حوالے سے کہ قواعد کی کوئی چوری نہ ہو اور دکانوں کی نیلامی شفاف طریقے سے کی جائے ای آکشن پورٹل جے اینڈ کے بینک تیسری پارٹی نوڈل ایجنسی کے طور پر چلائے گا ۔ پالیسی سال 2022-23 کیلئے ہر قسم کی شراب پر برآمدی ڈیوٹی سے مستثنیٰ ہو کر مقامی پیداوار کی حوصلہ افزائی کی اضافی خصوصیات رکھتی ہے ۔ اس سے صارفین کو معیاری مشروبات فراہم کرنے کی ضرورت بھی پوری ہو جائے گی جو غیر خدماتی /کم خدمت والے علاقوں میں ہیں کیونکہ پالیسی میں کچھ نئے وینڈز تجویز کئے گئے ہیں ۔ محکمہ نے پچھلی پالیسی میں ارنسٹ منی ڈپازٹ ( ای ایم ڈی ) کی رقم کو 5 لاکھ روپے سے بڑھا کر 7 لاکھ روپے اور کم سے کم گارنٹی شدہ محصول ( ایم جی آر ) میں دس فیصد اضافہ کرتے ہوئے کچھ ترامیم کی ہیں ۔ پالیسی نے ٹائم لائینز بھی وضع کی ہیں جس کے تحت بولی لگانے کی مختلف سرگرمیاں انجام دی جائیں گی ۔ 10 کام کے دنوں میں بولی دہندہ کو بولی کی رقم جمع کرنی ہو گی کامیاب بولی لگانے والے کو صرف 15 دن کی مدت میں متعلقہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے کلیرنس ملنے کے بعد لائیسنس دیا جائے گا ۔ دریں اثنا فائنانشل کمشنر نے جی ایس ٹی آڈٹ مینول بھی ریلز کیا ۔ اس موقع پر کمشنر ایکسائیز کے ایس چب ، کمشنر سیلز ٹیکس شوکت اعجاز بھٹ ، ڈی جی کوڈس ایس ایل پنڈتا اور دونوں محکموں کے دیگر افسران اور اہلکار موجود تھے ۔