بڈگام//ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا نے آج اومپورہ بڈگام میں نیشنل اِنسٹی چیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی ( این آئی ایف ٹی )کیمپس کا دورہ کیا تاکہ پروجیکٹ کے کام کی پیش رفت کا معائینہ کیا جاسکے۔دورے کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام نے اکیڈیمک کم ایڈمنسٹریٹیو بلاک، آڈیٹیوریم انکیوبشن ، کنٹین ، بوائز اینڈ گرلز ہوسٹلز ، گیسٹ ہائوس ، سائٹ ڈیولپمنٹ ، بائونڈری وال اور کیمپس میں جاری دیگر تعمیراتی کاموں میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے زیر اِلتوأ کام کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے کے لئے کام کی مہم اور لیبر موبائیلائزیشن کرنے پر زور دیا۔اُنہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری ارون کمار مہتا کی واضح ہدایات کے تحت تمام زیر اِلتوأ کاموں کو اگلے دو ماہ کے اَندر مکمل کیا جانا ہے تاکہ کیمپس کے جلد کام کو یقینی بنایا جاسکے۔ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام نے مزید کہا کہ کلاسزکو 15ماہِ مارچ سے اِس کی موجودہ رنگریٹھ بلڈنگ سے نئے کیمپس میں منتقل کیا جائے گا۔ اِس سلسلے میں اُنہوں نے متعلقہ اَفراد کو ہدایت دی کہ اِس تاریخ سے قبل شناخت شدہ بلاکوں پر زیر اِلتوأ کام کو یقینی بنایا جائے۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام کے ہمراہ ڈائریکٹر این آئی ایف ٹی ڈاکٹر جاوید احمد وانی ، سپراِنٹنڈنٹ اَنجینئر سیڈ کو نذیر احمد ، ایگزیکٹیو اِنجینئر سیڈ کو فیاض احمد اور دیگر متعلقہ اَفسران بھی تھے۔