جموں//جے کے کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈ ( کے وی آئی بی ) کی وائس چئیر پرسن ڈاکٹر حنا شفیع بھٹ نے آج یہاں صنعت بھون میں جموں ڈویژن میں بورڈ کی طرف سے جے کے رورل ایمپلایمنٹ جنریشن پروگرام ( پی ایم ای جی پی ) کے تحت بینکرز کی کارکردگی کا جائیزہ لینے کیلئے ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چئیر پرسن نے کہا کہ گذشتہ تین برسوں سے بورڈ نے جموں و کشمیر کے ہر کونے میں اپنی سرگرمیوں کو وسعت دی ہے اور1201.44 کروڑ روپے کے قرض کے مقابلے 400.49 کروڑ روپے کی مارجن منی ( سبسڈی ) جاری کی ہے جس کے نتیجے میں گذشتہ تین برسوں میں 139964 افراد کو براہ راست /بالواسطہ ملازمتیں فراہم کی گئیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جے اینڈ کے کے وی آئی بی تعلیم یافتہ بے روز گار نوجوانوں ، غریبوں اور سماج کے کمزور طبقات کیلئے روز گار کے مواقع پیدا کرنے میں اہم خدمات انجام دے رہا ہے ۔ وی سی نے مختلف بینکوں کے نمائندوں سے کہا کہ وہ ناقص بنیادوں پر مقدمات کو مسترد نہ کریں اور جلد از جلد پہلی قسط جاری کریں تا کہ مارجن منی ( سبسڈی ) کو بروقت جاری کیا جا سکے ۔ میٹنگ میں لیڈ ڈسٹرکٹ منیجر ، ڈائریکٹرز آر ایس ای ٹی آئی ، کلسٹر ہیڈز جے اینڈ کے بینک اور ضلعی افسران کے وی آئی بی کے علاوہ علاقائی منیجرز جے کے گرامین بینک اور محکمہ کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی ۔