جموں///لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج یہاں راج بھون میں جے اینڈ کے سنگل وِنڈو کلیئر نس سسٹم ۔www.singlewindow.jk.gov.inکا آغاز کیا اور اس کو نیشنل سنگل وِنڈو سسٹم کے ساتھ مربوط کیا۔سِنگل وِنڈو سسٹم پر 130 صنعتی خدمات کو آن لائن کیا گیا ہے اور اِس برس زائد اَز 160 خدمات کو مربوط کیا جائے گا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے صنعتی ماحولیاتی نظام کو اِس طریقے سے مضبوط کرنے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا کہ جموںوکشمیر میں ہمارے معاشرے کے تمام طبقوں کو فوائد پہنچیں۔ اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر سنگل وِنڈو کلیئرنس سسٹم جموںوکشمیر میں سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے لئے جموںوکشمیر یوٹی حکومت کا ایک تاریخی اقدام ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہم کم از کم ریگولیٹری کمپلائنس کے ذریعے ’’ کاروبار کرنے میں آسانی ‘‘ اور ’’ زندگی میں آسانی‘‘ کو یقینی بنارہے ہیں۔ جموںوکشمیریوٹی پہلی یوٹی ہے جسے نیشنل سنگل وِنڈو سسٹم کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے ۔ اَ ب عالمی سرمایہ کار نیشنل سنگل وِنڈو سسٹم کے ذریعے جموںوکشمیر میں اَپنی تمام کاروبار ری منظوریوں کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر میں صنعتی اِصلاحات لانے پر وزیر اعظم اورا وزیر داخلہ کا شکریہ کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ ایک برس میں نئی صنعتی ترقی سکیم کے آغاز کے بعد سے ہماری پالیسیاں جموں وکشمیر صنعتوں اور خدماتی اداروں کے لئے زیادہ مسابقتی اور منافع بخش ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا،’’ اِن اصلاحات نے ہمیں ایک برس کے اَندر مختلف شعبوں میں 70,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجاویز حاصل کرنے میں مدد کی ہے۔‘‘اُنہوں نے صنعت کاری میں برسوں کی خراب کرکردگی کے بعد جموںوکشمیر اَپنی ترقی کی رفتار میں ایک نئے مرحلے میں داخل ہوا ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ ، باغبانی اور سیاحت سمیت متحرک شعبوں کی ترقی پر توجہ دی جارہی ہے تاکہ روزگار کے بڑھتے ہوئے مواقع پید اہوں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموںوکشمیر کی حکومت ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کے لئے جموں وکشمیر کو جوڑنے اور ہمارے ریگولیٹری اِداروں میں عالمی بہترین طریقوں کو یقینی بنانے کے لئے اِصلاحی اقدامات کر رہی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ ہم جموںوکشمیر کے بجلی اور سڑک کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کر رہے ہیں اور رابطے اور امن و اَمان کی صورتحال کو بہتر بنا رہے ہیں۔ ہم نے ہمارے بنیادی ڈھانچے کو اَپ گریڈ کرنے کے لئے تقریباًایک لاکھ کروڑ روپے کی لاگت سے ایک بڑا پروگرام شروع کیا ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اُمید کی فضا ہے اور میں مثبت نتائج کا مکمل قائل ہوں۔ چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے کہا کہ اِنتظامیہ ایز آف ڈوئنگ بزنس اینڈ ایز آف لیونگ میں سرفہرست اَداکاروں میں شامل ہونے اور سماجی اقتصادی ماحولیاتی نظام میں بنیادی تبدیلی لانے کی مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔اُنہوں نے اِس میں شامل تمام شراکت دار محکموں کے ساتھ ماہانہ پیش رفت کا جائزہ لینے کی میٹنگوں پر زور دیا جس سے زمین سطح پر جی ٹو بی اور جی ٹو سی خدمات کے کامیاب عمل آوری کو یقینی بنایاجائے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ تمام خدمات جموںوکشمیر پبلک سروس گارنٹی ایکٹ 2011 کے دائرہ کار میں آئیں گی۔پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت رنجن پرکاش ٹھاکر نے چیئرمین کو جموںوکشمیر سنگل وِنڈو سسٹم کی اہم خصوصیات کے بارے میں بتایا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ جموںوکشمیر سنگل وِنڈو سسٹم سرمایہ کاروں اور درخواست دہندگان کے لئے ایک ’’ وَن سٹاپ سلوشن‘‘ کے طور پر اُبھرا ہے جو بغیر پریشانی خدمات کو یقینی بناتا ہے۔بتایا گیا کہ انٹگریٹیڈ سنگل وِندو سسٹم مقامی اور عالمی سطح پر نئی سرمایہ کاری کو قومی سنگل وِنڈو سسٹم کے ذریعے یا جموںوکشمیر سنگل وِنڈو سسٹم (www.singlewindow.jk.gov.in)سے صارف دوست اِنٹرفیس اور بروقت منظور یوں کے ساتھ سہولیت فراہم کرے گا۔ صنعت و حرفت کا محکمہ نوڈل محکمہ ہونے کے ناطے حکومت جموںوکشمیر کے تمام محکموں کے ساتھ بزنس ریفارم ایکشن پلان ( بی آر اے بی) 2022اور ریگولیٹری کمپلائنس بوج ( آر سی بی ) 2022کی کامیاب تعمیل کے لئے تال میل کرے گا۔جموںوکشمیر حکومت نے یوٹی ، ڈویژن ، ضلع سطح کے تاثرات میں بہتری مہمات کے ذریعے کاروبار کرنے میں آسانی اور زندگی میں آسانی کے اقدامات کے زمینی سطح پر عمل آوری پر صد فیصد کا تصو ر کیا ہے ۔ یہ محکموں اور اضلاع کے درمیان ایک صحت مند مسابقت پیدا کرنے پر بھی توجہ مرکوز کرتا ہے تاکہ بہترین ایم آئی ڈیش بورڈ ( منظور ری کی ٹائم لائنز) زیر اِلتوأ اور شکایات کا بروقت ازالہ ہو۔ یہ بتایا گیا کہ سنگل وِنڈو پورٹل سے 130سروسز آن لائن ہوسٹ کی جاتی ہیں اور زائد اَز 2,600بھاری ریکگولیٹرکمپلائنس کی نشاندہی کی گئی ہے اور ڈیڈ لائن ( 31؍ جنوری 2022) سے پہلے آر سی بی پورٹل جی او آئی پر اَپ لوڈ کی گئی ہے۔اِس موقعہ پر ’’ نیو جموںوکشمیر ویژن اینڈ ڈیولپمنٹ ‘‘ ، جے اینڈ کے سنگل وِنڈو ( جے کے ۔ ایس ڈبلیو)سسٹم ‘‘ اور ’’ اِنٹگریٹیڈ نیشنل سنگل وِنڈو سسٹم ( این ایس ڈبلیو ایس) ‘‘ پر مختصر فلموں کی نمائش کی گئی ۔مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری ڈی پی آئی آئی ٹی سومیتا دائورا نے کہا کہ جے اینڈ کے سنگل وِنڈو سسٹم کا نیشنل سنگل وِنڈو سسٹم کے ساتھ اِنضمام سے سرمایہ کاروں کو ایک ہی کلک پر ابتدائی منظوریوں کو جاننے کے قابل ہوجائے گا اور این ایس ڈبلیو ایس اور جے کے ایس ڈبلیو ایس کے ذریعے خدمات کا اطلاق کرسکتے ہیں۔ اِس موقعہ پر سیکرٹری آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ پریرنا پوری ، ڈائریکٹر آئی اینڈ سی جموں انو ملہوترا ، منیجنگ ڈائریکٹر سیڈ کو سمیتا سیٹھی ، ٹیم لیڈر ای او ڈی بی شراون پاٹھک ، سینئر کنسلٹنٹ کنو کپاہی ، سیکاپ آئی ٹیم کے اراکین اور دیگر متعلقہ اَفسران نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیو ل موجود تھے۔