بارہمولہ//انفو// ریٹرننگ آفیسر1۔ بارہمولہ پارلیمانی حلقہ مِنگا شیرپا نے آج بارہمولہ حلقہ میں آئندہ پارلیمانی اِنتخابات۔ 2024 ء کے لئے اِنتخابی نوٹیفکیشن جاری کیا۔اِس سلسلے میں ریٹرننگ آفیسر بارہمولہ پارلیمانی حلقہ نے آج یہاں اپنے دفتری چیمبر میں ایک پریس کانفرنس کی۔بریفنگ کے دوران آر او نے بتایا کہ فارم-1 آر او آفس بارہمولہ سے جاری کیا گیا ہے اور تمام دلچسپی رکھنے والے امیدوار جو 01-بارہمولہ پارلیمانی حلقہ سے لوک سبھا الیکشن لڑنا چاہتے ہیں ڈپٹی کمشنر آفس بارہمولہ میں پرچہ نامزدگی داخل کر سکتے ہیں۔ریٹرننگ آفیسر نے بریفنگ کے دوران کہا کہ فارم وَن آر او آفس بارہمولہ سے جاری کیا گیا ہے اور وہ تمام خواہشمند اُمیدوار جو 1۔ بارہمولہ پارلیمانی حلقہ سے لوک سبھا الیکشن لڑنا چاہتے ہیں وہ ڈپٹی کمشنر آفس بارہمولہ میں کاغذاتِ نامزدگی داخل کرسکتے ہیں۔مِنگاشیرپا نے بتایا کہ پارلیمانی حلقہ کے لئے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کی مدت 26؍ اپریل کو صبح 11بجے شروع ہوئی اور 3 ؍مئی کو سہ پہر 3 بجے تک ہوگی جس سے دلچسپی رکھنے والے اُمیدوار لوک سبھا اِنتخابات لڑنے کے لئے اَپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرنے کی اِجازت ہوگی۔اُنہوں نے کہا کہ کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 4؍ مئی کو آر او بارہمولہ کے دفتر میں کی جائے گی جبکہ کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 6 ؍مئی دوپہر 3 بجے تک مقرر کی گئی ہے۔ اِس حلقے میں20؍ مئی کو اِنتخابات ہونے والے ہیں۔ریٹرننگ آفیسر نے پارلیمانی حلقہ کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ اِس میں بارہمولہ ، کپواڑہ اور بانڈی پورہ اَضلاع کے 16 ؍اسمبلی حلقوں اور ضلع بڈگام کے دو اسمبلی حلقوں میں 2,103 پولنگ سٹیشن شامل ہیں۔مِنگا شیرپا نے یقین دِلایا کہ اِنتظامیہ نے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف طریقے سے اِنتخابات کے اِنعقاد کو یقینی بنانے کے لئے جامع اَقدامات کو عملایا گیا ہے اور الیکشن کمیشن آف اِنڈیا کی ہدایات پر عمل کیا ہے۔آر او نے مزید کہا کہ تمام پولنگ سٹیشنوں پر کم سے کم سہولیات (اے ایم ایف) کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے اِنتظامات کو احتیاط سے رکھا گیا ہے جس میں جسمانی طور پرخاص اَفراد ووٹروںکے لئے خصوصی اِنتظامات کئے گئے ہیں۔