سری نگر//ضلعی انتظامیہ نے ہندواڑہ میں ملی ٹینٹوں کو مدد و اعانت فراہم کرنے پر ایک شخص کی جائیداد کو منسلک کردیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہندواڑہ کے یارو علاقے میں ملی ٹینٹ معاون کی جائیداد کو اٹیچ کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پولیس کی مدد سے اس جائیداد پر ’اٹیچ منٹ ‘ نوٹس لگا دی۔نوٹس بورڈ پر لکھا ہے: عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جموں وکشمیر کے یارو ہندواڑہ علاقے میں محمد عبداللہ میر ولد خضر محمد جس نے ملی ٹینٹوں کو منقطع مدد فراہم کی کے خلاف یو اے پی اے ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے پراپرٹی کو اٹیچ کیا گیا۔