سرینگر//جموںو کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے گرو نانک جینتی کے پرمسرت موقع پر عوام کو مبارکباد دی ہے۔ایک پیغام میں، لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ہے، ’’گرو نانک دیو جی کی جینتی کے پرمسرت موقع پر، میں سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔گرو نانک دیو جی کا مساوات، بھائی چارہ، سچائی، ہمدردی اور نیک زندگی گزارنے کی اہمیت کا گہرا پیغام انسانیت کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ آئیے اس دن ان کی عظیم تعلیمات پر عمل کرنے کا عزم کریں اور اپنے آپ کو انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کر دیں۔