سری نگر//منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے جموں وکشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ کی ایک پولیس پارٹی نے گشت کے دوران دو افراد کو مشتبہ حالات میں گھومتے ہوئے دیکھا۔انہوں نے کہا کہ پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ان افراد نے جائے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم ان کا پیچھا کرکے ان کو دھر لیا گیا۔گرفتار شدگان کی شناخت بلوندر سنگھ لود ولد دیالیش کمار ساکان شیری والا لدھیانہ پنجاب اور ہرویندر سنگھ ولد جوگندر سنگھ ساکن والی پور لدھیانہ پنجاب کے بطور ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے بیگوں کی تلاشی کے دوران 19 کلو فکی جیسا مواد بر آمد کیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ میں این ڈی پی ایس کے دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔یو