نئی دہلی// کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے لوک سبھا سے نااہل قرار دیے جانے کے بعد اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کی آواز اٹھانے کے لیے لڑ رہے ہیں اور اس کے لیے انھیں جو بھی سزا ملے، وہ بھگتنے کے لیے تیار ہیں مسٹر راہل گاندھی نے ٹویٹ کیامیں ہندوستان کی آواز کے لئے لڑ رہا ہوں۔ میں ہر قیمت ادا کرنے کو تیار ہوں واضح رہے کہ لوک سبھا سکریٹریٹ نے آج سورت کی ایک عدالت کی طرف سے جمعرات کے روز سنائے گئے فیصلے کی بنیاد پر مسٹر گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت منسوخ کر دی ہے، جس کے خلاف کانگریس کارکنان ملک بھر میں احتجاج کر رہے ہیں۔دریں اثنا، کانگریس نے بھی بحران سے نمٹنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ہنگامی میٹنگ طلب کی ہے۔