جمعرات, مارچ ۲۳, ۲۰۲۳
Nigahban
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • کالم
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • کالم
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English
No Result
View All Result
Nigahban
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری
ایشیاء کے سب سے باغ گلہ لالہ میں امسال 15 لاکھ پھول کھلنے کی امید

کشمیر: ایشیا کا سب سے بڑا باغ گل لالہ سیاحوں کے لئے ہر لحاظ سے تیار

نگہبان خبریں by نگہبان خبریں
19/03/2023
in ٹاپ اسٹوری
0
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegram

سری نگر//سری نگر کی زبرون پہاڑیوں کے دامن میں واقع ایشیا کا سب سے بڑا باغ گل لالہ زائد از12 لاکھ حسین و جمیل ٹولپ گھٹلیوں کے ساتھ سیاحوں کی آمد کے لئے ہر لحاظ سے تیار ہے۔بتادیں کہ متعلقہ حکام کے مطابق باغ گل لالہ کو 19 مارچ سے عوام کے لئے کھولا جائے گا۔شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر واقع اس وسیع و عریض اور دلکش باغ جس میں لاکھوں رنگ برنگی ٹلپ بلب لگے ہوئے ہیں،کو لیفٹیںنٹ گورنر منوج سنہا کی طرف سے اتوار کی دو پہر کو عوام کے لئے کھولے جانے کی توقع ہے۔باغ گل لالہ میں امسال ہالینڈ سے بر آمد شدہ چار نئے ٹلپ کا اضافہ کیا گیا ہے جن میں کیپ کنیا، سویٹ ہارٹ، ہیملٹن اور کرسمس ڈریم شامل ہیں۔ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ موسم بہار کی آمد پر 68 رنگ برنگی اقسام کے ٹیولپ بلب کے علاوہ ڈیفوڈل، ہائیسن، مسکری کے چشم کشا پھول اور بادام، خوبانی، آڑو کے درخت بھی باغ کی خوبصورتی و شان و شوکت میں چار چاند لگائیں گے۔انہوں نے کہا کہ باغ میں فی الوقت زائد از ایک درجن اقسام کے 25 فیصد ٹولپ کھل گئے ہیں اور موسم ساز گار رہنے کی صورت میں باقی ٹولپ بھی کھلیں گے۔انہوں نے کہا: ‘گل لالہ کا پھول بہت ہی نازک ہونے کے ساتھ ساتھ اِس کی زندگی صرف 15 سے 17 دنوں پر ہی محیط ہوتی ہے۔ تاہم ٹیولپ کی زندگی اس کے قسم اور موسمی صورتحال پر منحصر ہے۔ اگر موسم سرد رہا تو اس کی زندگی بڑھ سکتی ہے۔ اگر درجہ حرارت 20 ڈگری سے اوپر چلا گیا تو اس کی زندگی کچھ دن مختصر ہوجاتی ہے’۔اتوار کو باغ کی افتتاحی تقریب پر مہمانوں کی تفریح کے لئے موسیقی کے ایک پروگرام کا انعقاد بھی متوقع ہے۔سینکڑوں باغبانوں اور مزدوروں کی کئی مہینوں کی پیہم محنت کا نتیجہ ہے کہ زائد از 30 ایکٹر اراضی پر محیط اس باغ کو سیاحوں کے لئے ہر لحاظ سے تیار کیا گیا ہے۔باغ کو مزید دلکش و دلپذیر بنانے کے لئے امسال ایک واٹر چینل جو باغ کے بیچوں بیچ موجود تھی کو مزید بڑھایا گیا اور اس کے علاوہ باغ میں فواروں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں باغ کی سیر سے لطف اندوز ہونے کئے لئے جسمانی طور معذور اور عمر رسیدہ لوگوں کے لئے ویل چیئرز کو دستیاب رکھا گیا ہے اور دوسری سہولیات کو بھی بڑھایا گیا ہے۔امسال سیاح قریب 600 کنال اراضی پر پھیلے اس باغِ گل لالہ میں لگی 68 اقسام کی 16 لاکھ سے زیادہ ٹیولپ گٹھلیوں کے حسین نظاروں سے محظوظ ہوں گے۔وادی کشمیر میں کئی برسوں کے بعد سال گذشتہ ریکارڈ تعداد میں سیاحوں کی آمد دیکھی گئی اور باغ گل لالہ کی سیر ان کی ترجیحات میں تھی۔قابل ذکر ہے کہ پہلے سراج باغ کے نام سے مشہور اندرا گاندھی میموریل ٹلپ گارڈن کو سال 2008 میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے قوم کے نام وقف کیا تھا۔ باغ گل لالہ کے قیام کا بنیادی مقصد وادی میں شعبہ سیاحت کو مزید فروغ دینا تھا۔باغ گل لالہ بالی ووڈ فلم سازوں کے لئے بھی محبوب مقام ہے جس کے پیش نظر گذشتہ ایک دہائی کے دوران یہاں کئی فلموں کی شوٹنگ کی گئی۔

ShareTweetSendShare
Previous Post

پلوامہ کے اونتی پورہ میں سڑک حادثہ، 4 غیر مقامی مسافر لقمہ اجل، کئی زخمی

Next Post

ہم سب ملی ٹینسی کے خلاف ہیں لیکن عام شہریوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہونی چاہئے: غلام نبی آزاد

نگہبان خبریں

نگہبان خبریں

Next Post
مرکزی حکومت کو پاکستان کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے میں کوئی حرج نہیں/آزاد

ہم سب ملی ٹینسی کے خلاف ہیں لیکن عام شہریوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہونی چاہئے: غلام نبی آزاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Trending
  • Comments
  • Latest
کولگام انکاؤنٹر میں ایس او جی اہلکار اور ایک جنگجوازجان

کولگام انکاؤنٹر میں ایس او جی اہلکار اور ایک جنگجوازجان

12/01/2022
صوبائی کمشنر نے کشمیر میں کووِڈ ۔19 وَبائی بیماری کی تیسری لہر سے پیداشدہ صورتحال کاجائزہ لیا

سرکاری ملازمین کو 15سال کی عمر سے تعلیمی اور سماجی تفصیلات فراہم کرنا لازمی / ڈویژنل کمشنر کشمیر

30/01/2022
کشتواڑ میں چھت سے گرنے والی برف میں سات سالہ لڑکا زندہ دفن

کشتواڑ میں چھت سے گرنے والی برف میں سات سالہ لڑکا زندہ دفن

18/01/2022
سرینگرجموں شاہراہ پر حادثہ،بمنہ سرینگر کا نوجوان ازجان

سرینگرجموں شاہراہ پر حادثہ،بمنہ سرینگر کا نوجوان ازجان

05/01/2022
مرکزی حکومت خواتین کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز رکھے گی

ہندوستان ٹیلی کام ٹیکنالوجی کا ایک بڑا عالمی برآمد کنندہ بننے کی طرف گامزن : وزیر اعظم مودی

أونشارتد: أحدث العروض التوضيحية المفقودة تراث عرض الكنز الصيد ديو في المزامنة

مشاهدة جوستين تيمبرليك ‘صرخة لي نهر’ تعال إلى الحياة في الرقص مليء بالجمال

فورسبرونغ دورش تيشنيك: أوس تيش جيانتس v ألمانيا في سباق السيارات بدون سائق

مرکزی حکومت خواتین کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز رکھے گی

ہندوستان ٹیلی کام ٹیکنالوجی کا ایک بڑا عالمی برآمد کنندہ بننے کی طرف گامزن : وزیر اعظم مودی

22/03/2023
کپواڑہ کے بشتر سڑکوں پر انتظامہ برف ہٹانے میں ناکام، مقامی لوگوں نے جلدی برف ہٹانے کی مانگ کی

کشمیر: شدید زلزلے کے دوران اپنے جانوں کی پرواہ کئے بغیر ڈاکٹروں اور دیگر عملے نے خاتون کا کامیاب آپریشن کیا

22/03/2023
جموں میں بین الاقوامی سرحد پر مشتبہ ڈرون کی سرگرمی

جموں: پاکستانی ڈرون پر بی ایس ایف کی فائرنگ

22/03/2023
محبوبہ مفتی گھر میں نظر بند نہیں، کووڈ کے پیش نظر مقامی انتظامیہ نے کنونشن کی اجازت نہیں دی /پولیس ترجمان

کپوارہ میں ایل او سی کے نزدیک ماتا شاردا مندر کا کھل جانا ایک خوش آئند بات ہے: محبوبہ مفتی

22/03/2023

أخبار حديثة

مرکزی حکومت خواتین کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز رکھے گی

ہندوستان ٹیلی کام ٹیکنالوجی کا ایک بڑا عالمی برآمد کنندہ بننے کی طرف گامزن : وزیر اعظم مودی

22/03/2023
کپواڑہ کے بشتر سڑکوں پر انتظامہ برف ہٹانے میں ناکام، مقامی لوگوں نے جلدی برف ہٹانے کی مانگ کی

کشمیر: شدید زلزلے کے دوران اپنے جانوں کی پرواہ کئے بغیر ڈاکٹروں اور دیگر عملے نے خاتون کا کامیاب آپریشن کیا

22/03/2023
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • کالم
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English
Designed by Gabfire.in © Nigahban
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • کالم
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English

Designed by Gabfire.in © Nigahban