جمعرات, مارچ ۲۳, ۲۰۲۳
Nigahban
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • کالم
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • کالم
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English
No Result
View All Result
Nigahban
No Result
View All Result
Home قومی خبریں۔
اپوزیشن کے زبردست ہنگامے کے باعث لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی گئی

پارلیمنٹ کا پورا ہفتہ شوروغل اور ہنگامہ آرائی کی نذر، مسلسل پانچویں دن بھی کوئی کام کاج نہیں ہو سکا

نگہبان خبریں by نگہبان خبریں
18/03/2023
in قومی خبریں۔
0
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegram

نئی دہلی// بجٹ اجلاس میں وسط وقفے کے بعد پارلیمنٹ میں پہلا پورا ہفتہ حکمراں جماعت اور اپوزیشن کے درمیان بحث وتکرار کے بھینٹ چڑھ گیا۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے لندن میں دیے گئے بیان اور اڈانی گروپ کے معاملے کی تحقیقات کے لیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی بنانے کے مطالبے پر دونوں ایوانوں میں حکمراں اور اپوزیشن کے اراکین کے شور شرابے اور ہنگامہ آرائی کے باعث دونوں ایوانوں کی کارروائی ٹھپ ہو گئی۔ہفتہ کے باقی دنوں کی طرح جیسے ہی لوک سبھا میں صبح 11 بجے وقفہ سوال شروع ہوا، اپوزیشن ارکان ایوان کے بیچ میں آگئے اور ہنگامہ کیا۔ وہ اڈانی گروپ پر امریکی فرم ہنڈن برگ کی رپورٹ کی تحقیقات کا مطالبہ کر رہے تھے۔ اس کے بعد حکمراں جماعت کے ارکان بھی اپنی اپنی نشستوں کے قریب کھڑے ہو گئے اور کانگریس کے رہنما راہل گاندھی سے بیرون ملک ہندوستان کی جمہوریت کے بارے میں بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ کرنے لگے۔اس دوران پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ارجن رام میگھوال نے کچھ کہا لیکن ہنگامہ آرائی کی وجہ سے کچھ سنائی نہیں دیا۔اسپیکر اوم برلا ایوان کے وسط میں آئے اور کانگریس اور دیگر اپوزیشن ارکان سے کہا جو ہنگامہ آرائی کررہے تھے ایوان کی کارروائی کو آسانی سے چلنے دیں۔ جب ایوان میں حالات معمول پر ہوں گے تو سب کو بولنے کا موقع دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام ارکان کے رویے کو دیکھ رہی ہے۔اسپیکر کے کہنے کے باوجود اپوزیشن ارکان نے ہنگامہ آرائی جاری رکھی۔ ایوان میں ہنگامہ رکتا نہ دیکھ کر مسٹر برلا نے ایوان کی کارروائی پیر کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دی۔راجیہ سبھا میں حکمراں جماعت اور اپوزیشن کے درمیان تصادم جمعہ کو مسلسل پانچویں دن بھی جاری رہا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی پیر تک ملتوی کر دی گئی۔جمعہ کو بھی راجیہ سبھا میں وقفہ صفر نہیں ہو سکا۔ چیئرمین جگدیپ دھنکھر نے صبح ایوان کی کارروائی شروع کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ جگیش کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دی۔ انہوں نے ایوان کو سابق رکن کریندو بھٹاچاریہ کے انتقال کے بارے میں بھی مطلع کیا اور ایوان خاموش کھڑا رہا اور ا?نجہانی رکن کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس کے بعد چیئرمین نے ضروری قانون سازی کی دستاویزات میز پر رکھی اور کہا کہ انہیں مختلف اراکین کی جانب سے رول 267 کے تحت 11 نوٹس موصول ہوئے ہیں۔ اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے معاملے سے متعلق یہ نوٹس کانگریس کے نیرج ڈانگی، اکھلیش پرتاپ سنگھ، کمار کیتکر، ناصر حسین، ایمی یاگنک، رنجتا رنجن، کے سی وینوگوپال اور عام آدمی پارٹی کے سنجے سنگھ اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے ایلاورم کریم نے دیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ تمام نوٹس قواعد کے مطابق نہ ہونے کی وجہ سے خارج کیے جاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ایوان میں ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی جس کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نعرے لگاتے ہوئے اسپیکر کی نشست کی طرف مارچ کرنے لگے۔ حکمران جماعت کے ارکان نے بھی اپنی نشستوں کے قریب کھڑے ہو کر نعرے بازی شروع کردی۔ صورتحال کے پیش نظر چیئرمین نے ایوان کی کارروائی پیر 20 مارچ تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا دوسرا مرحلہ پیر کو شروع ہوا اور اب تک ہنڈن برگ رپورٹ اور بیرون ملک ہندوستانی جمہوریت کی توہین کے معاملے پر حکمراں جماعت اور اپوزیشن کے درمیان محاذ آرائی جاری ہے جس کی وجہ سے اس ہفتے کسی بھی وقفہ صفر نہیں ہوسکا۔واضح رہے کہ پیر کو بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے کے آغاز سے ہی ان مسائل پر دونوں ایوانوں میں تعطل برقرار ہے اور فی الحال اس کے ختم ہونے کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے ہیں۔

ShareTweetSendShare
Previous Post

جعلساز کرن بھائی پٹیل کو 15روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا

Next Post

ڈوڈہ میں جے سی بی دریائے چناب میں جا گرا، آپریٹر لاپتہ

نگہبان خبریں

نگہبان خبریں

Next Post
کشمیر: گرمی میں بتدریج اضافہ درج ہو رہا ہے، سیاحتی مقامات پر مقامی سیاحوں کا رش

ڈوڈہ میں جے سی بی دریائے چناب میں جا گرا، آپریٹر لاپتہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Trending
  • Comments
  • Latest
کولگام انکاؤنٹر میں ایس او جی اہلکار اور ایک جنگجوازجان

کولگام انکاؤنٹر میں ایس او جی اہلکار اور ایک جنگجوازجان

12/01/2022
صوبائی کمشنر نے کشمیر میں کووِڈ ۔19 وَبائی بیماری کی تیسری لہر سے پیداشدہ صورتحال کاجائزہ لیا

سرکاری ملازمین کو 15سال کی عمر سے تعلیمی اور سماجی تفصیلات فراہم کرنا لازمی / ڈویژنل کمشنر کشمیر

30/01/2022
کشتواڑ میں چھت سے گرنے والی برف میں سات سالہ لڑکا زندہ دفن

کشتواڑ میں چھت سے گرنے والی برف میں سات سالہ لڑکا زندہ دفن

18/01/2022
سرینگرجموں شاہراہ پر حادثہ،بمنہ سرینگر کا نوجوان ازجان

سرینگرجموں شاہراہ پر حادثہ،بمنہ سرینگر کا نوجوان ازجان

05/01/2022
مرکزی حکومت خواتین کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز رکھے گی

ہندوستان ٹیلی کام ٹیکنالوجی کا ایک بڑا عالمی برآمد کنندہ بننے کی طرف گامزن : وزیر اعظم مودی

أونشارتد: أحدث العروض التوضيحية المفقودة تراث عرض الكنز الصيد ديو في المزامنة

مشاهدة جوستين تيمبرليك ‘صرخة لي نهر’ تعال إلى الحياة في الرقص مليء بالجمال

فورسبرونغ دورش تيشنيك: أوس تيش جيانتس v ألمانيا في سباق السيارات بدون سائق

مرکزی حکومت خواتین کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز رکھے گی

ہندوستان ٹیلی کام ٹیکنالوجی کا ایک بڑا عالمی برآمد کنندہ بننے کی طرف گامزن : وزیر اعظم مودی

22/03/2023
کپواڑہ کے بشتر سڑکوں پر انتظامہ برف ہٹانے میں ناکام، مقامی لوگوں نے جلدی برف ہٹانے کی مانگ کی

کشمیر: شدید زلزلے کے دوران اپنے جانوں کی پرواہ کئے بغیر ڈاکٹروں اور دیگر عملے نے خاتون کا کامیاب آپریشن کیا

22/03/2023
جموں میں بین الاقوامی سرحد پر مشتبہ ڈرون کی سرگرمی

جموں: پاکستانی ڈرون پر بی ایس ایف کی فائرنگ

22/03/2023
محبوبہ مفتی گھر میں نظر بند نہیں، کووڈ کے پیش نظر مقامی انتظامیہ نے کنونشن کی اجازت نہیں دی /پولیس ترجمان

کپوارہ میں ایل او سی کے نزدیک ماتا شاردا مندر کا کھل جانا ایک خوش آئند بات ہے: محبوبہ مفتی

22/03/2023

أخبار حديثة

مرکزی حکومت خواتین کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز رکھے گی

ہندوستان ٹیلی کام ٹیکنالوجی کا ایک بڑا عالمی برآمد کنندہ بننے کی طرف گامزن : وزیر اعظم مودی

22/03/2023
کپواڑہ کے بشتر سڑکوں پر انتظامہ برف ہٹانے میں ناکام، مقامی لوگوں نے جلدی برف ہٹانے کی مانگ کی

کشمیر: شدید زلزلے کے دوران اپنے جانوں کی پرواہ کئے بغیر ڈاکٹروں اور دیگر عملے نے خاتون کا کامیاب آپریشن کیا

22/03/2023
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • کالم
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English
Designed by Gabfire.in © Nigahban
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • کالم
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English

Designed by Gabfire.in © Nigahban