جموں//جموں وکشمیر کے ضلع رام بن میں اتوار کی شام دریائے چناب میں غرقہ آب ہوئے ٹرک ڈرائیور کی تلاش تیسرے روز بھی جاری رہی۔ڈرائیور کو تلاش کرنے کی خاطر پیرا کمانڈوز کی خدمات حاصل کی گئی۔اطلاعات کے مطابق اتوار کی شام سری نگر جموں شاہراہ پر رام بن کے مقام پر ایک نامعلوم ٹرک دریائے چناب میں لڑھک گیا جس وجہ سے پانی کے تیز بہاو نے ٹرک سمیت ڈرائیور کو بہا کر لیا۔معلوم ہوا ہے کہ منگل کے روز ادھم پور فوجی چھاونی سے پیرا کمانڈوز کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور انہوں نے دریائے چناب میں ڈرائیور کی تلاش شروع کی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جائے واردات سے صرف کچھ کاغذات اور گاڑی کے کچھ حصے برآمد ہوئے ہیں۔ آخری اطلات موصول ہونے تک دریائے چناب میں ریسکیو آپریشن جاری تھا۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔