جموں//جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں بارڈر سیکورٹی فورس آفیسر حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پیر کے روز بی ایس ایف آفیسر نے سینے میں درد کی شکایت کی جس کے بعد اْس کو ہسپتال لے جایا گیا۔انہوں نے کہاکہ ہسپتال میں تعینات عملے نے بی ایس ایف آفیسر کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی تاہم وہ اس میں ناکام ثابت ہوئے اور بعد ازاں بی ایس ایف آفیسر نے ہسپتال میں ہی آخری سانس لی۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی.ی