جموں// جموں میں ہفتے کے روز پراپرٹی ٹیکس کے خلاف جزوی طور پر دکانیں بند رہیں تاہم سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل معمول کے مطابق جاری رہی۔جموں بند کی کال چیمبر آف کامرس اینڈ اندسٹریز جموں نے دی تھی۔بتادیں کہ ٹرانسپورٹرس نے اس بند کال کو تعاون فراہم نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق پراپرٹی ٹیکس کے خلاف جموں میں ہفتے کو جزوی طور پر دکانیں بند رہیں تاہم سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل حسب معمول جاری رہی۔عینی شاہدین نے بتایا کہ بازاروں میں اکثر دکانیں اور دیگر کاروباری ادارے بند تھے۔انہوں نے کہا کہ تاہم سڑکوں پر ٹریفک حسب معمول جاری تھا۔ایک شہری نے میڈیا کو بتایا کہ میں اس بند کال کو سپورٹ کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر صاحب اس ٹیکس پر نظر ثانی کریں گے اس کو واپس لیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو پہلے ہی مہنگائی سے مشکلات کا سامنا ہے اور یہ ٹیکس ان پر مزید بوجھ ہوگا۔دریں اثنا پراپرٹی ٹیکس کے خلاف بار ایسو سی ایشن جموں نے بھی عدالت میں ہفتے کو کام معطل رکھنے کا علان کیا تھا۔