سری نگر//سری نگر کے بمنہ علاقے میں بچوں کے ہسپتال کے نزدیک بدھ کی صبح ایک ایمبولنس کی ٹکر سے دو شہری جان بحق ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا کہ بمنہ میں قائم بچوں کے ہسپتال کے نزدیک بدھ کی صبح ایک ایمبولنس کی ٹکر سے دو شہری شدید زخمی ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو فوری طور پر ہڈیوں اور جوڑوں کے ہسپتال برزلہ پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کو مردہ قرار دیا۔متوفین کی شناخت 56 سالہ علی محمد ڈار ساکن ناؤ پورہ بارہمولہ اور 40 سالہ فیاض احمد چوپان ساکن ہادی پورہ رفیع آباد بارہمولہ کے بطور ہوئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔