جموں//سری نگر جموں شاہراہ پر ادھم پور کے نزدیک دو گاڑیوں کے درمیان آپسی ٹکر کے نتیجے میں دس مسافر زخمی ہوئے۔اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز ادھم پور کے پھالٹا میں بس اور ٹرولر کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں بس میں سوار 10مسافر زخمی ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں پر کئی ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔