سری نگر// حکام کا کہنا ہے کہ سری نگر کے بٹہ مالو علاقے میں بدھ کو ایک ٹریفک پولیس افسر کے پی ایس کی بندوق سے اس وقت اچانک گولی نکلی جب ایک نا معلوم گاڑی نے اس کو ٹکر مار دی۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن بٹہ مالو ایک کیس درج کیا گیا ہے۔ٹریفک سٹی سری نگر نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’ایک بغیر نمبر پلیٹ کے تیز رفتار گاڑی نے ڈیوٹی پر تعینات ایک ٹریفک پولیس افسر کے پی ایس او کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا جس کے نتیجے میں مذکورہ پی ایس او کی رائفل سے اچانک گولی نکلی‘۔ٹویٹ میں کہا گیا کہ اس گولی سے کوئی نقصان یا کوئی زخمی نہیں ہوا اور اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن بٹہ مالو میں تیز رفتاری اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے والے کے خلاف ایک کیس درج کیا گیا۔ذرائع کے مطابق زخمی پی ایس او کو فوری طور نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی علاج چلا رہا ہے۔