سری نگر// ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس کشمیر (اے ڈی جی پی) وجے کمار نے پیر کو پلوامہ کا دورہ کرکے وہاں ایک تفصیلی سلامتی جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں پولیس اور فوج کے اعلیٰ افسروں نے شرکت کی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس میٹنگ میں فوج کے سیکٹر کمانڈر، ڈی آئی جی پولیس، ڈی آئی جی سی آر پی ایف، ایس ایس پی پلوامہ، فوج کے سی او اور سی آر پی ایف کے کمانڈنٹوں نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر اے ڈی جی پی کو ضلع کی کلہم سیکورٹی صورتحال کی جانکاری فراہم کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ میٹنگ کے دوران وجے کمار نے شرکا افسروں سے تاکید کی کہ وہ اچھن پلوامہ میں پیش آنے والے ملی ٹنٹ حملوں جیسے واقعات کی روک تھام کے لئے اضافی سیکورٹی انتظامات کریں۔مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ موصوف اے ڈی جی پی نے پلوامہ میں ملی ٹنسی مخالف آپریشنز کو مزید تیزکی ہدایات دیں۔