سری نگر//جی آر 8 سپورٹس کشمیر ملک کے کرکٹ کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر کھیلنے کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔جی آر 8 کشمیر پہلی بلے منی فیکچر کرنے والا یونٹ ہے جس کے بلے بین الاقوامی سطح کے کھلاڑیوں نے استعمال کئے ہیں۔جی آر 8 سپورٹس کے منیجنگ ڈائریکٹر فوذ الکبیر نے اننت ناگ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ کمپنی ملک اور کشمیر کے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے مختلف بین الاقوامی کرکٹ بورڈوں کی خدمات حاصل کرے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدام ممکنہ کرکٹرز کو بین الاقوامی کرکٹ ٹیموں اور بین الاقوامی کرکٹ لیگز میں کھیلنے کا موقع فراہم کرے گا۔ان کے مطابق جی آر 8 اسپورٹس انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی منظور شدہ کمپنی ہے جس کے کرکٹ بلے اور دیگر اشیاء کی توثیق پچھلے کچھ سالوں کے دوران بین الاقوامی کرکٹ کے سرکردہ کھلاڑیوں نے کی۔انہوں نے مزید بتایا کہ جی آر 8اسپورٹس نے پہلے ہی مختلف بین الاقوامی اور قومی کرکٹ فرنچائزز، اسپورٹس مینجمنٹ کمپنیوں اور دنیا کے مختلف کرکٹ بورڈز کے ساتھ مفاہمت کی ہے۔کبیر نے کہاکہ کشمیر میں کرکٹ کھلاڑیوں میں اعلیٰ سطح کی صلاحیتوں موجود ہیں لیکن میگا مراحل تک پہنچنے کے لئے حمایت کی کمی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کھلاڑیوں کی جانب سے اپنی بیٹنگ، باؤلنگ اور وکٹ کیپنگ کی ویڈیو کلپنگ کمپنیوں کے سوشل میڈیاپلیٹ فارمز [email protected] اور [email protected]_ltd پر اپ لوڈ کرنے کے بعد انتخاب کے عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔کبیر نے وادی کشمیر کے ساتھ ساتھ ملک کے دیگر حصوں کے تمام باصلاحیت کرکٹ کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ وہ جی آر 8کے ذریعے کھیلوں میں اپنے مستقبل کو روشن بنانے کے موقع سے فائدہ اٹھائیں۔انہوں نے کہا کہ ہر کھلاڑی کو "Gr8sports.org” پر کم از کم بیس اندراجات اپ لوڈ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ انتخاب کے لیے شارٹ لسٹ کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ کمپنی نے رواں سال مارچ سے ماہانہ ٹاک شو شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لائیو ہوگا جہاں کھلاڑیوں کے سوالات کے جوابات دیئے جائیں گے اس کے علاوہ بین الاقوامی کھلاڑی بھی باصلاحیت کھلاڑیوں کی رہنمائی کریں گے۔