سری نگر// وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ سری نگر اور پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے درج ہوا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے کہا کہ 24 اور25 فروری تک موسم خشک مگر ابر آلود رہ سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 26 فروری کو موسم عام طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کہیں کہیں ہلکی بارش یا برف باری ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں 27 اور28 فروری کو موسم جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے مشہور ترین سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 2.9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔لداخ یونین ٹریٹڑی کے ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی12.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔دریں اثان وادی میں جمعرات کو صبح سے ہی موسم خشک رہا اور دھوپ بھی چھائی رہی جس سے لوگ مختلف مقامات پر بیٹھ کر لطف اندوز ہو رہے تھے۔موسم میں بہتری واقع ہونے کے ساتھ ہی کسان بھی کھیت کھلیانوں اور باغوں میں نظر آنے لگے ہیں۔