سری نگر//سری نگر جموں شاہراہ دوسرے روز بھی بند رہنے کے بیچ درماندہ لاشوں کو رضاکاروں نے چار پائی پر اْٹھا کر بانہال پہنچایا۔سری نگر جموں شاہراہ پر درماندہ دو لاشوں کو رضا کار تنظیم کے کارکنوں نے چار پائی پر اْٹھا کر بانہال پہنچایا۔بتادیں کہ پچھلے دو روز سری نگر جموں شاہراہ بند رہنے کے باعث قومی شاہراہ پر ہزاروں گاڑیاں درماندہ ہیں جبکہ درماندہ مسافروں نے دو راتیں آنکھوں میں کاٹی۔اطلاعات کے مطابق سری نگر جموں شاہراہ پچھلے دو روز سے مسلسل بند پڑی ہوئی ہے جس وجہ سے اس شاہراہ پر درماندہ مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔درماندہ مسافروں نے بتایا کہ پچھلے تین دنوں سے وہ شاہراہ پر درماندہ ہے لیکن انتظامیہ کا کوئی بھی آفیسر اْن کا حال تک پوچھنے نہیں آیا۔انہوں نے کہاکہ کھانے پینے کی اشیاء بھی ختم ہو چکی ہے اب اْن کے پاس پیسے بھی نہیں ہیں۔دریں اثنا بانہال رضار کار تنظیم کے اہلکاروں نے بدھ کے روز شیر بی بی کے نزدیک ایمبولنس میں درماندہ دو لاشوں کو چار پائی پر اْٹھا کر بانہال تک پہنچایا جس کے بعد اْنہیں سری نگر کی طرف روانہ کیا گیا۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ رضا رکار تنظیم سے وابستہ کارکنوں نے سخت محنت اور اپنی جانوں کو جوکھم میں ڈال کر پْر خطر راستے کے ذریعے درماندہ پڑی دونوں لاشوں کو بانہال تک پہنچایا جس کی عوامی حلقوں نے سراہنا کی ہے۔