سری نگر//شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے درد پورہ علاقے میں بدھ کی صبح آگ کی ایک واردات میں ایک اسکولی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا۔تفصیلات کے مطابق کپوارہ کے درد پورہ علاقے میں بدھ کی صبح ایک پرائیویٹ اسکول عمارت میں آگ نمو دار ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی فائر ٹنڈرس جائے واردات پر پہنچے اور مقامی لوگوں کی مدد سے انتہائی مشقت کے بعد آگ کو قابو میں کر لیا۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے قانونی کارروائیاں شروع کی ہیں۔