سری نگر// جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے شمسی پورہ ریلوے کراسنگ پر ہوئے ایک سڑک حادثے میں بانہال کا ایک نوجوان لقمہ اجل بن گیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کولگام کے شمسی پورہ ریلوے کراسنگ پر سری نگر سے جموں جا رہی ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں گاڑی کے ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ ڈرائیور کو فوری طور پر ضلع ہسپتال اننت ناگ پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔متوفی کی شناخت عاقب محمود شیخ ولد غلام محمد شیخ ساکن بنکوٹ بانہال کے بطور ہوئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے قانونی کارروائیاں شروع کی ہیں۔