جموں//پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی ) صدر محبوبہ مفتی نے پیر کے روز جموں کے تاریخی رگوناتھ بازار کا دورہ کیا اور وہاں تاجروں سے ملاقات کی۔اس موقع پر تاجروں نے اْنہیں درپیش مسائل کے بارے میں محبوبہ مفتی کو آگاہی فراہم کی۔اطلاعات کے مطابق پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے پیر کے روز جموں کے کئی علاقو ں کا دورہ کیا۔معلوم ہوا ہے کہ محبوبہ مفتی نے تاریخی رگوناتھ بازار کے دورے کے دوران وہاں تاجروں کے وفد سے ملاقات کی۔ پارٹی ترجمان نے بتایا کہ محبوبہ مفتی نے رگوناتھ بازار تاجر ایسو سی ایشن کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔انہوں نے کہاکہ تاجروں نے محبوبہ مفتی کو یاد دلایا کہ اْن کی حکومت کے دوران ہی بازار کی خوبصورتی کا منصوبہ شروع کیا گیا تھا۔اس موقع پر تاجروں نے کہاکہ بطور وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے رگوناتھ بازار کو خوبصورت بنانے اور اس سے سجانے اور سنوارنے کی خاطر کئی منصوبوں کو ہاتھ میں لیا۔