سری نگر//وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے واسکورہ علاقے میں ہفتے کی صبح ایک عدم شناخت لاش بر آمد کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ گاندربل کے واسکورہ علاقے میں مقامی لوگوں نے ہفتے کی صبح ایک لاش دیکھی اور فوری طور پر اس کے متعلق پولیس کو مطلع کیا۔انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ اس سلسلے میں تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔