سری نگر//انسداد تجاوزات مہم کے خلاف سری نگر اور جموں میں لوگوں نے احتجاجی مظاہرئے کئے اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اس پر فوری طور پر روک لگانے کی ضرورت ہے۔ اطلاعات کے مطابق سری نگرمیں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے انسداد تجاوزات مہم کے خلاف احتجاجی مظاہرئے کئے۔ بتادیں کہ سری نگر میونسپل کارپوریشن نے گزشتہ دنوں حکم نامہ جاری کیا کہ دودھ گنگانالہ کے اردگرد غیر قانونی طورپر تعمیر کئے گئے ڈھانچوں کو لوگ از خود منہدم کریں بصورت دیگر میونسپل کارپوریشن کے اہلکار سخت کارروائی عمل میں لانے پر مجبور ہو جائیں گے۔ دودھ گنگا نالہ کے اردگرد رہائش پذیر لوگوں نے بتایا کہ جب سے یہ نوٹس منظر عام پر آئی اُن کی راتوں کی نیند حرام ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دودھ گنگا کے اردگرد غریب لوگ رہائش پذیر ہیں ۔ انہوں نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ انہدامی کارروائی پر فوری روک لگائی جائے ۔ دریں اثنا جموں میں بھی بلڈوزر مہم کے خلاف لوگوں نے سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرئے کئے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے اُنہیں نوٹسیں بھیجی ہیں کہ رہائشی مکانوں کو خالی کریں جو ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہاکہ انتظامیہ غریبوں کے آشیانے مسمار کرنے پر تلی ہوئی ہیں۔ انہوں نے ایل جی انتظامیہ سے فوری اصلاح کا مطالبہ کیا۔