سری نگر//جموں وکشمیر سرکار نے جمعے کے روز سیول انتظامیہ میں تبدیلیوں اور تقرریوں کے احکامات صادر کئے۔سینئر آئی اے ایس آفیسر وجے کمار بدھوری کو صوبائی کمشنر کشمیر کے طورپر تعینات کیا گیا۔جمعے کے روز جاری ایک حکم نامہ کے مطابق کمشنر سیکریٹری محکمہ مال وجے کمار بدھوری آئی اے ایس آفیسر جو پرنسپل ریذیڈنٹ کمشنر جموں وکشمیر حکومت کا اضافی چارج سنبھال رہے تھے کا تبادلہ کرکے صوبائی کمشنر کشمیر تعینات کیا گیا۔انتظامیہ نے مزید چود ہ آفیسروں کے بھی تبدیلیوں اور تقرریوں کے احکامات جاری کئے۔