سری نگر//سری نگر کے چھانہ پورہ علاقے میں جمعرات کو مبینہ طور پاور ڈیولپمنٹ محکمے کی ایک ٹرک کی ٹکر سے ایک سکوٹی سوار کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوگئی۔ذرائع ک مطابق چھانہ پورہ بائی پاس پر آکاش انسٹی ٹیوٹ کے نزدیک مبینہ طور پر پاور ڈیولپمنٹ محکمے کے ایک ٹرک نے ایک سکوٹی کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں سکوٹی سوار کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوگئی۔متوفی کی شناخت جاوید احمد ولد غلام نبی ساکن گوجوارہ سری نگر کے بطور ہوئی ہے۔دریں اثنا ایک پولیس عہدیدار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کی ایک ٹیم جائے واردات پر پہنچی ہے اور واقعے کے متعلق تفصیلات جمع کر رہی ہے۔