سری نگر// ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے کے پیر کے روز شمالی کشمیر کا دورہ کیا اور وہاں سیکورٹی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا۔ انہوں نے میٹنگ کے دوران پولیس آفیسران کو متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے۔ یو پی آئی کے مطابق اے ڈی جی پی وجے کمار نے پیر کے روز شمالی کشمیر کا دورہ کیا اور وہاں سیکورٹی منظر نامے ، جنگجو مخالف آپریشن کے بارے میں اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا انہوں نے پولیس اور سیکورٹی فورس کو اس بات کے لئے سراہنا کی جس کے تحت انہوں نے ملی ٹینسی کے خلاف زبر دست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔” ترجمان نے کہا، "میٹنگ کے دوران، اے ڈی جی پی نے مجموعی سیکورٹی صورتحال اور ملی ٹینٹوں کے خلاف چلائے جارہے آپریشنز کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔انہوں نے آفیسران پر زور دیا کہ ملی ٹینٹ مخالف آپریشنز کے دوران پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے۔اے ڈی جی پی نے کہاکہ جنوبی کشمیر میں سیکورٹی گرڈ کو مزید مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ آپسی تال میل کو یقینی بنائیں۔انہوں آفیسران کو احکامات جاری کئے کہ جنوبی کشمیر میں ملی ٹینٹ سہولیت کاروں پر کڑی نظر رکھی جائے تاکہ اْن کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔ ڈی آئی جی سینٹرل اور ڈی آئی جی جنوبی کشمیر نے اے ڈی جی پی کو متعلقہ اضلاع کے بارے میں موجودہ سیکورٹی انتظامات کے بارے میں جانکاری فراہم کی۔اے ڈی جی پی نے منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کے احکامات صادر کئے ۔ انہوں نے کہاکہ منشیات فروش سماج کے لئے ناسور بند گئے ہیں لہذا اُن کے خلاف کارروائی عمل میں لانا اب ناگزیر بن گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ شمالی کشمیر میں ناکوں کا جال بچھا نے کی ضرورت ہے تاکہ سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جا سکے۔ میٹنگ میں ڈی آئی جی شمالی کشمیر وویک گھپتا، ایس ایس پی بارہ مولہ ، ایس ایس پی کپواڑہ ، ایس ایس پی بانڈی پورہ ، ایس ایس پی ہندواڑہ اور ایس ایس پی سوپور بھی موجود تھے۔ انہوں نے آفیسران پر زور دیا کہ وہ عام لوگوں کے ساتھ قریبی تال میل کو یقینی بنائے۔