جموں//جموں وکشمیر کے ڈوڈہ ضلع کے ٹھاٹھری میں اراضی کھسکنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 20 سے 25 مکانوں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ شیش پال مہاجن نے کہاکہ ہفتے کے روز جی ایس ٹی کی ٹیم نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور وہاں سے سیمپل اْٹھائے۔دریں اثنا لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ سرکار اس مسئلے پر نظر گزر رکھ رہی ہیں۔اطلاعات کے مطابق نئی بستی ٹھاٹھری میں پچھلے دو ماہ سے رہائشی مکانوں میں دراڑیں پڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔معلوم ہوا ہے کہ پچھلے چار روز سے 20سے 25مکانوں میں دراڑیں پڑ گئیں جس وجہ سے مذکورہ مکان ناقابل رہائش بن گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ شیش پال مہاجن نے ہفتے کے روز متاثرہ علاقy کا دورہ کیا اور وہاں پر لوگوں سے بات چیت کی۔نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ کم از کم 19مکانوں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ جی ایس آئی ٹیم نے علاقے کا دورہ کیا اور وہاں سے سیمپل لئے۔اْن کے مطابق ماہرین کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد ضروری کارروائی کی جائے گی۔ادھر مقامی لوگوں نے بتایا کہ 20سے 25مکانوں میں گہری دراڑیں پڑ نے سے لوگوں میں خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا ہے۔دریں اثنا جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ڈوڈہ میں رہائشی مکانوں میں دارڑیں پڑنے کے واقعے پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ متاثرہ مکانات کو خالی کرایا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ اس مسئلے پر نظر گزر رکھ رہی ہے۔ایل جی نے بتایا کہ ماہرین کی رپورٹ پر من وعن عملدرآمد ہوگا۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ ماہرین کی ٹیم علاقے میں خیمہ زن ہے۔