سری نگر//کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے منگل کے روز گاندربل میں واقع کھیر بوانی مندر پر حاضری دی۔ذرائع نے بتایا کہ راہل گاندھی اور پرینکا نے منگل کی صبح کھیر بوانی مندر پر حاضری دی اور وہاں پوجاپاٹ کی۔انہوں نے کہاکہ راہل گاندھی کے دورے کے پیش نظر گاندربل میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے۔دریں اثنا راہل گاندھی نے منگل کے روز آثار شریف درگاہ حضرت بل میں حاضری دی۔اْن کے ہمراہ پی سی سی چیف وقار رسول وانی اور کانگریس کے سینئر لیڈران بھی موجود تھے۔