جموں//جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے کاشٹی گڑھ علاقے میں ٹیمپو نے سکوٹی کو ٹکر ماری جس وجہ سے سکوٹی سوار کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کے روز کاشتی گڑھ ڈوڈہ میں ٹیمپو نے ایک سکوٹی کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے اْس پر سوار نوجوان شدید طورپر زخمی ہوا۔انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی شہری کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اْسے مردہ قراردیا۔متوفی کی شناخت عبدالقیوم ولد غلام حسن ساکن پوٹی منڈھیر کے بطور ہوئی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ عبدالقیوم پیشے کے لحاظ سے استاد تھا۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔