سری نگر// حکام نے ہفتے کی صبح جماعت اسلامی کی کم سے کم 20 جائیدادوں جن میں مرحوم سید علی شاہ گیلانی کے نام پر بھی کچھ جائیدادیں شامل ہیں، کو منسلک کر دیا۔ان جائیدادوں کو سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کی سفارش پر وادی کے مختلف اضلاع میں منسلک کر دیا گیا۔علاوہ ازیں ذرائع کے مطابق ایس آئی اے نے ہفتے کو وادی میں کئی مقامات پر چھاپے بھی مارے۔ذرائع نے بتایا کہ ایس آئی اے نے ہفتے کو جماعت اسلامی کی کم سے کم 20 جائیدادوں کو منسلک کر دیا ان میں حیرت کانفرنس کے سابق چیئرمین مرحوم سید علی گیلانی کی برزلہ میں واقع کچھ جائیدادیں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ علاوہ ازیں ایس آئی اے نے ہفتے کی صبح وادی کے سری نگر، بڈگام، پلوامہ اور کولگام اضلاع میں چھاپے مارے۔بتادیں کہ ضلع مجسٹریٹ سری نگرنے پہلے ہی برزلہ سری نگر میں واقع 17مرلہ اور199 مربع فٹ اراضی پر تعمیر دو منزلہ دو رہائشی عمارتوں، جو سید علی شاہ گیلانی ولد سید پیر شاہ گیلانی اور فردوس احمد عصمی ولد غلام نبی عصمی کے نام ہیں، کو سیل کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔