سری نگر//شمالی ضلع بارہ مولہ کے ہتھ لنگو اوڑی سیکٹر میں سیکورٹی فورسز نے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد بارہ مولہ پولیس اور 3راجپوتانہ رائفلز نے ہتھ لنگو اوڑی سیکٹر میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔انہوں نے بتایا کہ مشترکہ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے 8 اے کے 47یو رائفلیں، 24میگزین، 12چینی پستول، 24پستول میگزین، نو چینی گرینیڈ، 5پاکستانی گرینیڈ ، 81پاکستانی غبارے، 560اے کے گولیوں کے راونڈ اور 244پستول گولیوں کے راونڈ برآمد کئے۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔