جموں//جموں وکشمیر کے راجوری ضلع میں بدھ کے روز ایک پْر اسرار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں مقامی شہری زخمی ہوا۔ذرائع نے بتایا کہ بدھ کی صبح راجوری میں گارہی فائرنگ رینج میں ایک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 55 سالہ شہری شدید طورپر زخمی ہوا۔معلو م ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی شخص کو علاج ومعالجہ کی خاطر فوجی ہسپتال راجوری منتقل کیا۔زخمی شہری کی شناخت 55سالہ ہربنش سنگھ ولد سنتوش سنگھ ساکن نونیل راجوری کے بطور ہوئی ہے۔پولیس ذرائع نے دھماکہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکہ کیسے اور کن حالات میں ہوا اس کی جانچ پڑتال شروع کی گئی۔