سری نگر// جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے گنڈھا گاؤں میں بدھ کی علی الصبح ایک خاتون، جس کے گلے پر زخموں کے نشان تھے، کو اپنے گھر کے باہر پر اسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے گنڈھا گاؤں میں بدھ کی علی الصبح ایک خاتون کی اپنے ہی گھر کے باہر لاش دیکھی گئی اور اس خاتون کے گلے پر زخموں کے نشان تھے۔متوفی خاتون کی شناخت شمیمہ بی زوجہ ذوالفقار احمد کے بطور ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ واقعے کی خبر موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے موقعہ پر پہنچی اور لاش کو قانونی و طبی لوازمات کی ادائیگی کے لئے اپنی تحویل میں لے لیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ لاش کو پسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔