سری نگر//پلوامہ کے تملہ ہال میں قائم شاہ ظہور سپورٹس سٹیدیم میں سنیچر کو سید جعفر کرکٹ ٹورنامنٹ شروع ہوا۔ٹورنامنٹ کا افتتاح سماجی کارکن اور محفل بہار ادب شاہورہ کے چیف آرگنائزر بلال حمید شاہوری نے گوہر امین کی موجودگی میں کیا۔ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ ایلگان سٹار بنڈزو اور رائزنگ سٹار چندگام کے مابین کھیلا گیا۔ٹورنامنٹ میں شاہورہ علاقہ کی16ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ٹورنامنٹ کے آرگنائزر طارق وانی اور مدثر احمد نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ پلوامہ کی طرف سے حال ہی میں علاقہ میں قائم کئے گئے شاہ ظہورسپورٹس سٹیڈیم تملہ ہال میں بنیادی سہولیات کی اشد ضرورت ہے اور علاقہ کے کھیل شائقین کی مانگ ہے کہ سٹیڈیم کو مزید جازب نظر بنانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مذکورہ سٹیدیم میں نومبر کے پہلے ہفتے میں شاہورہ ٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ ہوا جس میں شاہورہ اور پلوامہ تحصیلوںکی24نامی گرامی ٹیموں نے حصہ لیا۔