نئی دہلی//وزیراعظم نریندر مودی نے سردارپٹیل کو ان کے یوم وفات پر خراج عقیدت پیش کیا ہے اورہندوستان کے لئے ان کی دائمی خدمات کو یاد کیا ہے۔ایک ٹویٹ میں ، وزیراعظم نے کہا، ’’میں سردار پٹیل کو ان کے یوم وفات پر خراج عقیدت پیش کرتاہوں اور ہندوستان کے لئے ان کی دوامیت کی حامل خدمات کو یاد کرتا ہوں۔ خاص طور پر ان کے ذریعہ ملک کو متحد کرنے او ر ہمہ جہت ترقی کو رفتار دینے کے لئے۔ہندوستان کے پہلے وزیر داخلہ پٹیل کو ملک میں سینکڑوں ریاستوں کے انضمام کی قیادت کرکے ملک کو متحد کرنے کا کریڈٹ جاتا ہے۔ ان کا انتقال آج کے دن دسمبر 1950 میں ہواتھا۔