سری نگر//شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے ترکناڑی گاؤں میں بدھ کی علی الصبح آگ کی واردات میں ایک اسکول عمارت کو نقصان پہنچا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بانڈی پورہ کے ترکناڑی گاؤں میں بدھ کی علی الصبح گورنمنٹ مڈل اسکول کی عمارت کو آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں عمارت کو نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ یہ گاؤں ضلع صدر مقام سے قریب بارہ کلو میٹر کی دوری پر واقع ہونے کے باعث فائر ٹنڈرس وقت پر جائے واردات پر نہ پہنچ سکے۔ان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کیا گیا اورآگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔